کیفے پر چھاپہ میں اٹھایا گیا سامان پولیس نے واپس کر دیا

کیفے پر چھاپہ میں اٹھایا گیا سامان پولیس نے واپس کر دیا

گلستان جوہر پولیس کے کیفے پر چھاپے کے دوران ایل سی ڈی اور جنریٹر مال غنیمت سمجھ کر ہڑپ کیے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جس کے بعد مذکورہ سامان مالک کو واپس کردیا گیا، چھاپے میں شامل پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس، جبکہ متعلقہ ایس ایچ او کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے مذکورہ چھاپے کی کارروائی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد نوٹس لیے ہوئے ایس پی گلشن ڈاکٹر عبد الخالق پیرزادہ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ چھاپہ 26 ستمبر کو مار اگیا تھا، جس میں ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر، سپاہی سکندر، سپاہی سردار، سپاہی حاجی خان اور سپاہی شیراز رضا شامل تھے ۔ چھاپہ تھانہ گلستان جوہر سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں نے بوٹی شوٹی کے نام سے شیشہ کیفے پر مارا تھا، جس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے ممنوعہ اشیا کے ساتھ جنریٹر اور ایل سی ڈی جیسی دیگر اشیا بھی تحویل میں لے لی تھیں، لیکن ایل سی ڈی اور جنریٹر کو ممنوعہ ریکارڈ پر نہیں دکھایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں