پی ایم سی نامنظور، اسلامی جمعیت طلبہ کا گورنر ہاؤس پر احتجاجی مظاہرہ
اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت احتجاجی مظاہرہ پی ایم سی نامنظور کراچی پریس سے شروع ہوتے ہوئے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے گورنر ہاؤس سندھ پہنچا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتجاجی مظاہرے کی قیادت ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی و ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ حسن سلیم کررہے تھے۔ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد مظاہرے میںجائز مطالبات منوانے کے لیے موجود تھی۔ احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب سے شروع ہوتا ہوا گورنر ہاؤس سندھ پہنچ کر دھرنے کی صورت اختیار کر گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پی ایم سی وفاق کا ادارہ ہے اور کراچی میں وفاق کی نمائندگی گورنر سندھ عمران اسماعیل کررہے ہیں اور آج کراچی میں وزیر اعظم بھی موجود ہیں تو ہمیں اپنے مطالبات ان کے سامنے پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں دھرنے کے منتظمین نے مشاورت کے ذریعے دھرنا وقتی طور پر مطالبات کی منظوری تک ملتوی کر دیا۔