آرٹس کونسل کی جانب سے دعوت حلیم کا اہتمام

آرٹس کونسل کی جانب سے دعوت حلیم کا اہتمام

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سید الشہداء امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں نیاز (دعوت حلیم) کا اہتمام کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور گورننگ باڈی کے اراکین نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ دعوت حلیم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ قاسم سومرو، سیاسی رہنما خالد مقبول صدیقی، سابق میئر کراچی وسیم اختر، احمد چنائے، سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ، وسعت اللہ خان، علی رضا، اخلاق احمد، ہدایتکار نبیل قریشی، فضا علی مرزا، کامیڈین علی حسن، عرفان ملک اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں