کراچی ماسٹر لیگ سیزن 5میں میڈی کیم ٹیم کی کامیابی
ماسٹر لیگ سیزن 5 کا افتتاحی میچ نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا
کراچی (پ ر)جس میں میڈی کیم ٹیم نے ٹاسک جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 184رنز بنائے ۔ اسد اقبال 82، عبداﷲ فضل44، افنان خان 19، باسط خان15 اور زوہیب خان 9 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جہانزیب نیازی نے 14اووز میں 31 رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سہیل خان، معاذ خان اورحسن نعیم نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں مسٹونگ سی سی سہیل 31، یاسر تنویر16رنز اور حسیب اشفاق کے 54رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے باوجود 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 168رنز بنا سکی۔ میڈی کیم ٹیم کے اسد اقبال مین آف دی میچ قرار پائے ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹر میڈی کیم زاہد حسین بھٹی نے کیا، ان کے ہمراہ عبدالصمد گابا اور جاوید اختر کیانی بھی موجود تھے۔