لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا پوزیشنوں کے بغیرمیٹرک کے نتائج کا اعلان

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا پوزیشنوں کے بغیرمیٹرک کے نتائج کا اعلان

تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے دسویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے مطابق سائنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات میں 49648 امیدواروں نے حصہ لیا، سائنس گروپ کے اے ون گریڈ میں 7079، اے گریڈ میں 14323، بی گریڈ میں 13424، سی گریڈ میں 6892، ڈی گریڈ میں 1813، ای گریڈ میں 23 امیدوار پاس ہوئے جبکہ 23 امیدواروں کے کاپی کیس اور 194 امیدواروں کے فیس جمع نہ کروانے پر نتائج روک لئے گئے ، جنرل گروپ میں کوئی امیدوار اے ون گریڈ میں پاس نہ ہوسکا جبکہ اے گریڈ میں 45، بی گریڈ میں 339، سی گریڈ میں 472، ڈی گریڈ میں 248، ای گریڈ میں 3 امیدوار پاس ہوئے ،دو امیدواروں کو کاپی کیس کرکے 341 امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے ، تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دسویں جماعت میں پروموٹ پالیسی لاگو ہونے کے باعث کوئی امیدوار پوزیشن حاصل نہ کرسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں