میرپورخاص،کورئیرکمپنی کے دفترسے لاکھوں کاکتھا برآمد

میرپورخاص،کورئیرکمپنی کے دفترسے لاکھوں کاکتھا برآمد

سکھرمیں میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے ،گھوٹکی میں پولیس آپریشن،مغوی بازیاب

میرپورخاص،اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) کسٹم کی ٹیم نے نیوٹائون میں واقع نجی کورئیر کمپنی کے آفس پر چھاپہ مار کر گٹکے میں استعمال ہونے والاساڑھے 22 لاکھ روپے کا 45 من کتھا برآمد کر لیا ۔ نجی کورئیر کمپنی کی رسید کے مطابق کتھا النصیب ڈرائی فروٹ کوئٹہ سے کوٹ غلام محمد کے رہائشی عمران کے نام بک کروایا گیا تھا۔ سکھر میں حال ہی میں تعینات خاتون ڈرگ انسپکٹر شفق شفیع چاچڑ نے روہڑی اور پنوعاقل میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے اور لائسنس چیک کیے تو بڑی تعداد میں لائسنس زائد المیعاد پائے گئے جبکہ ان میڈیکل اسٹورز سے بڑی تعداد میں غیر ملکی ،نشہ آور اور زائد المیعاد ادویات برآمد کرکے تحویل میں لے لیں۔ گھوٹکی سے نمائندے کے مطابق گھوٹکی پولیس نے گزشتہ رات تھانہ سرحد کی حدود گوٹھ رستم پتافی سے اغوا کیے گئے آفتاب منہاس جٹ کو منتقل کیے جانے کی اطلاعات پر کچے کے علاقے میں آپریشن کیا جسکے دوران کارو گھٹ افروز بیگم پل پرپولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جسکے بعد پولیس نے آفتاب احمد جٹ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ 2 زخمی ڈاکوؤں شہزادو عرف شدو مہر اور اکبر پتافی کو ایک پستول ،ایک بندوق،تین گولیوں اور کارتوسوں سمیت گرفتار کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں