نکاٹی میں ریپڈ فورس تشکیل

نکاٹی میں ریپڈ فورس تشکیل

نارتھ کراچی صنعتی ایریا (نکاٹی)میں اسٹریٹ کرائمز، بینک ڈکیتیوں، دیگرجرائم کی روک تھام کے لیے ریپڈ فورس تشکیل دے دی گئی ہے جس کے تحت صنعتی ایریا میں جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کے علاوہ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی

کراچی(بزنس رپورٹر) ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم نے ریپڈ فورس کا قیام کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، نائب صدرنعیم حیدر ، سی ایم سی چیف اختر اسماعیل، نکاٹی کے سابق صدر و سینئر ممبر سید عثمان علی، نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی( نکائی) کے سی ای او صادق محمد اور اراکین منیجنگ کمیٹی بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں