ہوٹل میں گیس سلنڈر کا دھماکا،ملازم زخمی
ملیر میمن گوٹھ میں ہوٹل کے اندر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل کا ملازم زخمی ہوگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھاے کی حدود ملیر جام کندا گوٹھ میں قائم چھپرا ہوٹل کے اندر اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور زخمی ہونے والے شخص 32 سالہ ایوب ولد عیسیٰ کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ مضروب کے جسم پر کافی زخم آئے ہیں ۔