اسٹیل مل کے قریب اور سپر ہائی وے پرگاڑیوں نے دو راہگیر کچل دیے

اسٹیل مل کے قریب اور سپر ہائی وے پرگاڑیوں نے دو راہگیر کچل دیے

اسٹیل مل باقری ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متوفی کی شناخت 50سالہ شیر محمد ولد رحمت گل کے نام سے ہوئی ۔ متوفی بن قاسم کا رہنے والا اور محنت مزدوری کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر35 سال ہے اور شکل و صوت سے سرائیکی معلوم ہوتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں