ضلع شرقی،دس ماہ میں 93گھروں میں ڈکیتیاں

ضلع شرقی،دس ماہ میں 93گھروں میں ڈکیتیاں

ضلع شرقی میں 10 ماہ کے دوران 93 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، پولیس 20 فیصد کیسز کو بھی حل کرنے میں ناکام رہی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رپورٹ کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود میں سب سے زیادہ 19 ڈکیتیاں رپورٹ ہوئیں۔ دوسرے نمبر پر سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کا رہا جہاں 16، جبکہ تیسرے نمبر پر گلشن اقبال تھانے کی حدود میں 15 ڈکیتیوں کی وارداتیں ہوئیں۔ پولیس کے مطابق 93 وارداتوں میں 319 ملزمان ملوث پائے گئے ہیں اور 10 ماہ کے دوران ڈکیتیوں میں ملوث صرف 47 ملزم پکڑے گئے، جبکہ پولیس 10 ماہ کے دوران صرف 19 کیسز کو حل کرسکی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں