ضلع وسطی میں نشے کے عادی افراد کیخلاف مڈنائٹ آپریشن

ضلع وسطی میں نشے کے عادی  افراد کیخلاف مڈنائٹ آپریشن

ضلع وسطی میں پولیس کا سڑک اور فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے نشے کے عادی افراد کے خلاف مڈنائٹ آپریشن، تھانے نشے کے عادی افراد سے بھر گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سخت احکامات پر تمام تھانہ جات نے منشیات کے عادی افراد کو پکڑنے کی مہم تیز کردی۔ سیکڑوں ہیروئنچیوں اور چرسیوں کو پکڑکر ایدھی ری ہیبلی ٹیشن سینٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نشے کے عادی افراد اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے کار بیٹری، کار پینل، تار اور گٹر کے ڈھکن تک چوری کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں