’’کیا وسائل کی کمی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتی ہے؟‘‘ فورم آج ہوگا

’’کیا وسائل کی کمی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتی ہے؟‘‘ فورم آج ہوگا

روزنامہ دنیا کے زیراہتمام جمعرات (آج)کو ’’کیا وسائل کی کمی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتی ہے؟‘‘ کے عنوان پر دنیا فورم جامعہ کراچی کی آرٹس فیکلٹی کے آڈیٹوریم میں صبح 10بجے ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فورم میں پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس ڈین فیکلٹی آف آرٹس جامعہ کراچی، ڈاکٹر سہیل شفیق چیئرمین شعبہ اسلامی تاریخ جامعہ کراچی، سید شجاعت حسین سابق چیئرمین پاکستان لیدر گارمنٹس اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن، ڈاکٹر حنا امبرین طارق، ضیاالدین اسپتال کیماڑی، ام سلمیٰ منصور ممبر آف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آباد، ندا معاذ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پلاننگ آف ورک اینڈ ڈیولپمنٹ، ڈاکٹر سکینہ ریاض اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سوشل ورک جامعہ کراچی شریک ہوں گی۔ طالب علم اسامہ خان اور طالبہ سلمیٰ اسلم نظم بھی سنائیں گے۔ میزبانی کے فرائض ایڈیٹر فورم مصطفی حبیب صدیقی انجام دیں گے ۔عوامی ایشوز اور دیگر مسائل کی نشان دہی کیلئے دنیا فورم اور دنیا بیٹھک کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔ mustafa.habib@dunya.com.pkیافون کریں 03444473215۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں