گرین لائن منصوبے کیلئے مزید 40 بسیں آج پہنچیں گی
کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور خوشخبری، گرین لائن منصوبے کیلئے مزید 40 بسیں جمعرات 14 اکتوبر کو کراچی پہنچ رہی ہیں
کراچی (بزنس رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ایم وی آئی وی وائی اوشین نامی جہاز 40 بسیں لے کر 14 آج صبح 11 بجکر 40 منٹ پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ رہا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسوں کی پہلی کھیپ گزشتہ ماہ کراچی پہنچی تھی جبکہ مزید 40 بسوں کی آمد کے بعد یہ تعداد مجموعی طور پر 80 ہوجائیگی۔ وفاقی حکومت کے مطابق نومبر میں کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز ہو جائے گا۔