الیکشن کمیشن کے فیصلے سے شہری شدید مایوس ہوئے، حافظ نعیم

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے شہری شدید مایوس ہوئے، حافظ نعیم

سندھ حکومت کو الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے میں معاونت فراہم کرنیکاکردار سامنے آرہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ حکومت سے حلقہ بندی اور بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کے نوٹیفکیشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینے اور متعلقہ ڈیٹا بیس و بروقت ترمیم کر کے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی صورت میں مقدمہ دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ اس سے کراچی کے شہریوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن کا آئینی تقاضا پورا کرنے کے بجائے سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے و تاخیر میں معاونت فراہم کر نے کا کردار سامنے آ رہا ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے، بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر سراسر غیر آئینی طرز عمل ہے، جب آئین کے تحت مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے تو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انعقاد کو یقینی بنائے اور اگر اس کے اختیارات کا مسئلہ ہے تو اسے واضح طور پر اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے عوام کو انصاف دلانے کے لیے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے، اگر دوبارہ مقدمہ چلا کر بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کیا گیا تو یہ تاخیری حربہ ہی شمار ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں