منگھوپیر میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ لیے

منگھوپیر میں قبضہ مافیا  نے پنجے گاڑ لیے

ضلع غربی کے علاقے منگھوپیر میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ لیے ہیں

کراچی (پ ر) محمد گوٹھ، دیہہ ہالکانی ٹپو کے متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان، صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا کے ظلم سے نجات دلائی جائے اور ہمارے مکانات جلد از جلد واپس دلوائے جائیں جو ہم نے اپنی عمر بھی کی جمع پونجی سے خریدے تھے اور ان پر مافیا کے کارندوں نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی اعلیٰ حکام اپیل پر کارروائی کرکے انصاف فراہم کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں