چوتھی منزل سے گر کر معمر شخص چل بسا
سرینہ موبائل مارکیٹ کی عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔ متوفی کی شناخت 62 سالہ ظفر ولد سلطان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جلد کے امراض میں مبتلا تھا جس کے باعث وہ کافی دنوں سے پریشان تھا۔