حکومتی نااہلی نظریاتی اساس کیلئے نقصان کاباعث،حسین محنتی

حکومتی نااہلی نظریاتی اساس کیلئے نقصان کاباعث،حسین محنتی

مدارس کی اسنادکومساوی نہیں دیگرتعلیمی اسناد کی طرح مستقل حیثیت دی جائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجٹ میں مدارس کے لیے بھی حصہ مختص کرے، مدارس کی اسناد کے حوالے سے رائج طبقاتی نظام کو ختم اور مدارس کی اسناد کو مساوی کے بجائے دیگر تعلیمی اسناد کی طرح مستقل حیثیت دی جائے، مدارس اصلاح معاشرہ، خیر کے مراکز اور سالمیت پاکستان و نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، حکومت وقف املاک بل سمیت دیگر اقدامات سے ان کے راستے میں روڑے اٹکانے کے بجائے سرپرستی کر کے خوشگوار ماحول بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منتظم صوبہ جمعیت طلبہ عربیہ سندھ فرید احمد کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ امین صوبہ حافظ حذیفہ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حسین محنتی نے مزید کہاکہ حکومتی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویوں سے قومی معیشت سے لیکر نظریاتی اساس تک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ منتظم صوبہ فرید احمد نے صوبہ میں تنظیمی ودعوتی رفتار کار اور دینی مدارس کے طلبا کے مسائل سے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں