غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی پرمکینوں کی مزاحمت

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی پرمکینوں کی مزاحمت

صدر میں صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر گارڈن کی ہدایت پر آئندہ حکم تک آپریشن ملتوی،لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں متعدد غیر قانونی تعمیرات منہدم و سربمہر

کراچی (اسٹاف رپور ٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سلیم رضا کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں، پورشن اور استعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کر دیا۔ ڈیمالیشن اسکواڈ نے لیاقت آبادمیں پلاٹ نمبر 5/470 پر چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل کی آرسی سی چھت وپارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر3/1086 پر تیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی چھت کو منہدم، پلاٹ نمبر5/470 پر غیرقانونی تعمیرات کو سربمہر کر دیا۔ ناظم آباد میں پلاٹ نمبر149/11اورنگ آباد کوارٹرز پرتیسری اور چوتھی منزل کومکمل،پلاٹ نمبر 9-Com سب بلاک 5-Eپر ساتویں منزل پورشن کو منہدم کر دیا گیا، جبکہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر A-1 اور A-2 سیکٹر 15-A-5 بفرزون پر چوتھی منزل کی دیواروں، آرسی سی چھت و کالمز اور گلبرگ ٹاؤن میں پہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر پارٹیشن دیواروں کومنہدم کر دیا گیا۔ صدر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 18,RC-01 پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورچھت پر انہدامی کارروائی کے دوران وہاں موجود مجمع نے مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی، صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر گارڈن کی ہدایت پر آئندہ احکامات تک کارروائی کو ملتوی کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں