محمد علی جناح یونیورسٹی کے زیر اہتمام یقین یوتھ ایمبیسیڈر سیمینار کا انعقاد

محمد علی جناح یونیورسٹی کے زیر اہتمام یقین یوتھ ایمبیسیڈر سیمینار کا انعقاد

محمد علی جناح یونیورسٹی کے شعبہ آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیراہتمام انڈس اسپتال کے تعاون سے ’’یقین یوتھ ایمبیسیڈر‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس اسپتال کے شعبہ کمیونی کیشن ریسورس اینڈ ڈیولپمنٹ کے محمد فہد نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوتا ہے، اسپتال میں ہر قسم کا علاج بالکل فری کیا جاتا ہے، 2007 میں اسپتال کا 150بستروں سے آغاز کیا تھا، اب اللہ کے فضل سے پورے ملک میں 13اسپتال ہیں، ہمارا مقصد صرف اللہ کی رضا کیلئے کام کرنا ہے۔ انڈس اسپتال پورے ایشیا میں 1350بستروں پر مشتمل اسپتال بننے جارہا ہے۔ اتنا بڑا نیٹ ورک ہم اکیلے نہیں چلاسکتے، اس میں ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے، جس یقین پر اسپتال کے سی ای اور ڈاکٹر عبدالباری نے اسپتال کو کھڑا کیا تھا اس یقین کے نام پر یوتھ انڈس یقین کے نام سے کام کررہے ہیں۔ پروگرا م انڈس یقین کی صوفیہ اطہر نے کہا کہ انڈس اسپتال نوجوانوں کو پیشکش کرتا ہے کہ وہ ہماری ٹیم میں شامل ہوکر اس نیک کام کو آگے بڑھائیں۔ پروگرام میں اسامہ قدیراور رومیسہ عقیل نے کوآرڈی نیشن کے فرائض انجام دیئے۔ ا س موقع پر اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں