توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر اور دیگر سے رپورٹ طلب

توہین عدالت کی درخواست  پر کمشنر اور دیگر سے رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے متعلق کمشنر کراچی و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر کمشنر کراچی اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہری ستار حکیم کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ عدالت عالیہ سندھ نے کمشنر کراچی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو دودھ کی قیمت کے تعین کا حکم دیا تھا، متعلقہ ادارے میکنزم بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں