کورنگی اور رنچھوڑ لائن سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کورنگی اور رنچھوڑ لائن سے  دو افراد کی لاشیں برآمد

کورنگی اور رنچھوڑ لائن سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی چکرا گوٹھ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس کے طابق متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر موت کی وجہ اور متوفی کی شناخت کا عمل ممکن نہیں ہوسکا۔ دوسری جانب اولڈ سٹی ایریا رنچھوڑ لائن لکھ پتی ٹاور کے گیٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ متوفی کی شناخت 65 سالہ محمد شفیق کے نام سے ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں