بفرزون میں شراب خانے کیخلاف جماعت اسلامی کا تھانے پر مظاہرہ

بفرزون میں شراب خانے کیخلاف جماعت اسلامی کا تھانے پر مظاہرہ

امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے عوام کا پانی چھیننے والے حکمران شراب خانوں کو لائسنس جاری کر کے شراب عام کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی معاشرے میں منکرات کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی، بدی کو روکنے کے لیے اللہ کا یہی حکم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعدسیکٹر 16Bبفرزون گبول ٹاؤن تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرین میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ بفرزون کے عوام بھی شریک تھے۔ مظاہرین نے شراب خانہ کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے اور شراب خانہ نا منظور کے نعرے بھی لگائے ۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی متذکرہ دو شراب خانوں کے خلاف ہفتہ بھر سے عوامی مہم چلا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں