ایل پی جی کی دکان میں گیس لیکیج سے آتشزدگی،تین افراد جھلس گئے

ایل پی جی کی دکان میں گیس لیکیج سے آتشزدگی،تین افراد جھلس گئے

مومن آباد اورنگی ٹاؤن میں ایل پی جی کی دکان میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے تین افراد جھلس گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن میٹروول ضیا کالونی کے قریب واقع ایل پی جی شاپ میں گیس لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث وہاں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ لوگوں نے محفوظ مقام کی طرف بھاگنا شروع کردیا۔ واقعہ کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی اور وہاں موجود لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ آگ لگنے کے باعث تین افراد 27 سالہ فرمان اللہ ولد تاج،24 سالہ عدیل ولد دلدار اور 22 سالہ جواد ولد ہارون زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ پہنچایا گیا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے باعث ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں