سزاؤں کے خلاف نثار مورائی سمیت دیگر ملزمان کی اپیلیں مسترد

سزاؤں کے خلاف نثار مورائی سمیت دیگر ملزمان کی اپیلیں مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزاؤں کے خلاف سابق چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی نثار احمد مورائی سمیت دیگر ملزمان کی اپیلیں مسترد کردیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاضل عدالت نے ملزمان کی سزائیں 7 سال سے کم کرکے 4 سال کردیں۔ جمعہ کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نثار احمد مورائی،سلطان قمر صدیقی اور حاجی ولی محمد و دیگر ملزمان کی اپیلوں پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا دیا۔ نیب کے مطابق ملزم نثار احمد مورائی نے فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں 143 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور 20 افراد کو مستقل کیا، ملزمان نے غیر قانونی طور پر 380 بھرتیاں کی تھیں، ملزمان کے خلاف 2018 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں