موسم کی تبدیلی، بیماری سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری، ماہرین

موسم کی تبدیلی، بیماری سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری، ماہرین

بے احتیاطی سے نزلہ، زکام، سر درد، گلے میں خراش اور بخارجیسی شکایات ہو سکتی ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہرین امراض ناک، کان وگلا نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ موسم کی تبدیلی پر احتیاط کریں، بے احتیاطی سے نزلہ ، زکام ، سر میں درد، ناک بند ، ناک سے پانی گرنے ، چھینکیں آنے ، گلے میں درد ، گلے میں خراش، جسم میں درد اور بخارجیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ نزلے کا شکار زیادہ تر بچے اور بزرگ ہوتے ہیں، تاہم یہ 3سے 7 دن میں ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اس سے بچنے کے لئے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ مذکورہ تمام تکالیف سے بچنے کے لئے قوت مدافعت بڑھائی جائے، ٹھنڈی اور کھٹی چیزیں نہ استعمال کی جائیں، فریج میں رکھی ہوئی چیزوں کا استعمال کم کیا جائے، اس موسم میں پنکھا آہستہ چلایا جائے اور اے سی نہ کھولا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کی صورت میں انفلوئنزا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انفلوئنزا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور ایک سے دوسرے کو لگتا ہے، خصوصاً اسکول کے بچوں کو ایک دوسرے سے لگتا ہے اور پھر ان سے گھر والوں کو لگتاہے ، چیزیں شیئر کرنے سے بھی یہ وائرس پھیلتا ہے، یہ وائرس ہر ملک کے ہر شہر میں ہوتا ہے، اگر اس سے محفوظ رہنا ہے تو نیند پوری کریں، روزانہ رات کو 7سے 8 گھنٹہ سونا ضروری ہے، پانی کا استعمال زیادہ کریں، فاسٹ فوڈاور کولڈ ڈرنک سے گریز کریں، گھر کاصاف ستھرا کھانا کھائیں، جو پہلے سے ناک کی الرجی میں مبتلا ہیں ان کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں