ثانوی تعلیمی بورڈ نے جماعت دہم کے نتائج کا اعلان کردیا

ثانوی تعلیمی بورڈ نے جماعت دہم کے نتائج کا اعلان کردیا

جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ میں 18640طلبا و طالبات شریک ہوئے ،قوت سماعت وگویائی سے محروم خصوصی 98 طلبا نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اور قوت سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں 19638 طلبا و طالبات رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 18640 طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ دونوں پرچوں میں غیر حاضر طلباو طالبات کی تعداد 998 اور صرف ایک پرچے میں غیر حاضر طلبا وطالبات کی تعداد 354 رہی۔ امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 8191 طلبا اور 10449 طالبات شامل ہیں۔ کامیابی کا تناسب 98.10 فیصد رہا۔ کامیاب طلباو طالبات میں سے 733 نے اے ون گریڈ، 1622 نے اے گریڈ، 2810 نے بی گریڈ، 3842 نے سی گریڈ، 4697 نے ڈی گریڈ اور 4355 نے ای گریڈ حاصل کیا جبکہ اضافی پرچہ دینے والے کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 227 رہی۔ اسی طرح قوت سماعت وگویائی سے محروم خصوصی 104 طلبا و طالبات نے مذکورہ امتحان میں رجسٹریشن حاصل کی۔ 99 طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 5 امیدوار غیر حاضر رہے۔ 98 طلباو طالبات نے فرسٹ ڈویژن لی، جبکہ ایک طالب علم ایک پیپر میں غیر حاضر ہونے کی وجہ سے فیل قرار پایا۔ اس طرح نتائج میں کامیابی کا تناسب 98.99 فیصد رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں