ای ایف یو لائف اور لیجنڈ ہوٹلز کی شراکت داری

ای ایف یو لائف اور لیجنڈ ہوٹلز کی شراکت داری

ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ، ملک میں بیمہ فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی نے لیجنڈ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے ساتھ اپنے پرائمس لائیلٹی پروگرام کے لئے شراکت کی ہے

کراچی (پ ر) یہ شراکت ای ایف یو لائف کے اعلیٰ صاحب ثروت صارفین پرائمس کو لیجنڈ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس پر خصوصی تخفیفات اور پیشکشیں حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ معاہدے پر زین ابراہیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف آپریشنز آفیسر، ای ایف یو لائف اور محمد عظیم قریشی، منیجنگ ڈائریکٹر، دی لیجنڈ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے دستخط کئے ۔ تقریب میں امن حسین، ہیڈ آف مارکیٹنگ، ای ایف یو لائف اور فیضان شجاع، ہیڈ آف ایلائنسز، ای ایف یو لائف بھی شریک تھے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب ای ایف یو لائف ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زین ابراہیم نے کہاکہ ایک کمپنی کی حیثیت سے ہمیں نہ صرف اپنے صارف کی مالی بہبود کو یقینی بنانے پر کام کرنا ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ان کو ان شراکت داریوں سے بے مثال سروس کوالٹی، آسانی اور مزید قدر فراہم کرکے ہمارے ساتھ ان کا سفر بے جوڑ رہے۔ ای ایف یو لائف پرائمس لائیلٹی پروگرام صارفین کو ملک میں ایک سو سے زائد نمایاں برانڈز پر خصوصی تخفیفات پیش کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں