ملکی دفاع میں ڈاکٹر قدیر کا کردار بے مثال، جسٹس (ر) وجیہ

ملکی دفاع میں ڈاکٹر قدیر کا کردار بے مثال، جسٹس (ر) وجیہ

محسن پاکستان کے ساتھ بدسلوکی تاریخ میں بدنما داغ کی طرح یاد رہے گی،اپنے ہیروز کو صحیح مقام نہ دینے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں، تعزیتی جلسہ

کراچی (آن لائن) پاکستان کے دفاع میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کا کردار بے مثال ہے، ایسے عظیم انسان کے ساتھ ہمارے حکمرانوں نے جو سلوک کیا وہ ہم سب کے لئے باعث شرمندگی ہے اور بدسلوکی کا یہ سلسلہ ان کی وفات کے بعد بھی ختم نہیں ہوا، ان کے جنازے میں صدر پاکستان، وزیر اعظم، تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اسمبلیوں کے ممبران سمیت کسی نے بھی شرکت نہیں کی، ملکی دفاع میں اتنا بڑا کارنامہ سر انجام دینے والے محسن کے ساتھ ایسی بدسلوکی کو تاریخ میں ایک بدنما داغ کی طرح یاد رکھا جائے گا، اپنے ہیروز کو صحیح مقام نہ دینے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں۔ ان خیالات کا اظہار جسٹس وجیہ الدین احمد نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام بیاد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے عنوان سے ہونے والے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عافیہ موومنٹ کی بانی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہماری افواج اگر آج سینہ تان کر دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوتی ہیں، ہم اگر اقوام عالم میں اپنا سر بلند کرنے کے قابل ہیں تو یہ ہمارے محسن کے طفیل ہی ممکن ہو سکا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں