محمد شان الحق حقی دہلوی پر تحقیقی مقالہ شائع ہوگیا
نابغہ لسان و ادب محمد شان الحق حقی دہلوی پر ڈاکٹر عرفان شاہ کا تحریرکر دہ تحقیقی مقالہ کتابی شکل میں شائع ہو گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عرفان شاہ نے یہ مقالہ خصوصی ڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر نگرانی مکمل کیا، جواب کتابی شکل میں شائع ہو گیا ہے۔ مقالہ 547 صفحات پر مشتمل ہے ۔ محمد شان الحق حقی دہلوی پر لکھا گیا مقالہ مجلد ہے اور یہ کراچی سے شائع ہوا ہے۔ مقالہ خصوصی میں ڈاکٹر عرفان شاہ نے محمد شان الحق حقی دہلوی کے خاندانی پس منظر، شجرہ نصب ، پیدائش ، بچپن ، تعلیم وتربیت سمیت ان کی پوری زندگی کا احاطہ کیا ہے جبکہ ان کی افسانہ نگاری اور ان کی نثری اصناف کا فکری مطالعہ بھی پیش کیا ہے۔ مقالہ کیلئے سرنامہ زاہد حنا نے تحریر کیا ہے۔