سمیوٹا کے انتخابات میں پوری کابینہ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

سمیوٹا کے انتخابات میں پوری کابینہ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سمیوٹا) کے 2021-22 کے لئے سالانہ انتخابات میں پوری کابینہ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فارم بھرنے کے لئے مخصوص وقت میں بلا مقابلہ منتخب عہدیداران کے علاوہ کسی امیدوار نے فارم جمع نہیں کرایا۔ نو منتخب کابینہ میں پچھلے سال کے مقابلے میں فقط ایک تبدیلی آئی ہے، بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں میں آصف حسین سموں (صدر)، ڈاکٹر عبدالحفیظ خان (جنرل سیکریٹری)، محمد امین چھجڑو (نائب صدر)، سید عظیم انعام (جوائنٹ سیکریٹری)، قرت العین نذیر (فنانس سیکریٹری) اور وفا منصور برڑو (پریس سیکریٹری) شامل ہیں۔ بعد ازاں نئی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان بھی کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں