سوئی سدرن کے تحت محفل میلاد کا اہتمام
سوئی سدرن گیس کمپنی کے کارپوریٹ کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ نے محفل میلاد کا اہتمام کیا
کراچی (بزنس رپورٹر) مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر عطا المصطفیٰ جمیل راٹھور نے ایک بصیرت انگیز خطبہ دیا، جس میں حضور اکرم ؐکی تعلیمات کو اجاگر کیا گیا۔ نامور نعت خواں قاری اسد الحق نے حضور ؐکی محبت میں سرشار ہو کر دل کو چھو لینے والی ناقابل فراموش نعتیں پیش کیں۔سوئی سدرن کے کچھ ملازمین نے بھی ہدیہِ نعت پیش کیا ۔ محمد علی گوہر نے اس محفل کو عمدگی کے ساتھ بطور نقیب انجام دیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن عمران منیار بھی شریک محفل رہے اور انہوں نے محفل کے اختتام پر مہمان مقرر اور نعت خواں کو پھول و تحائف پیش کیے ۔محفل میلاد کا اہتمام کوویڈ 19 کی ایس او پیز اور احتیاطی پروٹوکول کے تحت کیا گیا۔