عوام کو مہنگائی سے فوری ریلیف دیا جائے ،فاروق ستار

عوام کو مہنگائی سے فوری ریلیف  دیا جائے ،فاروق ستار

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر افسوس کااظہار اور مذمت کی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں بجلی،گیس،آٹا، چینی سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اندھا دھند اضافہ قابل تشویش ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا بوجھ ہربار عوام پر ڈال دیا جائے، حکومت عوام کو بڑھتی مہنگائی کی اذیت سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات کرے، عوام کو مہنگائی سے فوری ریلیف دیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں