یونی کیرئنز کے زیر اہتمام ڈاکٹرعبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

یونی کیرئنز کے زیر اہتمام ڈاکٹرعبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

جامعہ کراچی کے ممتاز فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرئنز (انٹرنیشنل) کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا ہے کہ غیور قومیں کبھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں اور نہ ہی انہیں بھلاتی ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونی کیرئنز (انٹرنیشنل) کے زیر اہتمام ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جنرل سیکریٹری پروفیسر عادل عظمت، پروفیسر سید جاوید افتخار، پروفیسر شاہد محمد دین، پروفیسر ڈاکٹر وجاہت علی خان، پروفیسر غلام صابر اور دیگر نے خطاب کیا۔ اعجاز فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے والے جوہری پروگرام کے خالق اور ہر پاکستانی کے دل و دماغ پر بسنے والے بے مثال ہیرو، عظیم شخصیت و رہنما اور انتہائی شفیق انسان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال نے پوری قوم کو افسردہ اور سوگوار کر دیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں