پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں،1220 سے زائد ملزمان گرفتار

پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں،1220 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں، ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1220 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے 84 کلو 895 گرام چرس، 2 کلو 463 گرام ہیروئن اور 11 کلو 255 گرام آئس برآمد کی گئی۔گرفتار راہزنوں سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 146 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔ شہر میں انسداد جرائم مہم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 7 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 8 زخمی ڈاکوؤں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں سے 6 موٹرسائیکلیں اور 9 پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں