ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا سائبر سیکیورٹی سینٹر کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے سائبر سیکیورٹی سینٹر کا دورہ کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ زون 1 عامر فاروقی ، ڈائریکٹر سندھ زون 2 یونس چانڈیو اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل عمران ریاض، ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو یونیورسٹی حکام کی جانب سے سائبر سیکیورٹی، سائبر پروٹوکول، سائبر چیلنجز اور مستقبل میں درپیش سائبرسیکیورٹی مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔