لاڑکانہ،موٹرسائیکل کندھے پر اٹھاکرایک کلومیٹرچلنے کی شرط

لاڑکانہ،موٹرسائیکل کندھے پر اٹھاکرایک کلومیٹرچلنے کی شرط

لاڑکانہ شہر کے نذر محلے میں دو محنت کش شہریوں کے درمیان انوکھی اور دلچسپ شرط لگی جس میں دو من وزنی موٹر سائیکل کندھے پر اٹھا کر ایک کلو میٹر سفر طے کرنا تھا ایک محنت کش شہری نعمت اللہ تنیو نے 82 کلو وزنی موٹر سائیکل اٹھا کر نذر محلے سے موسمیات آفس تک کا سفر طے کرکے موبائل فون جیت لیا

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ شہر کے نذر محلے میں دو محنت کش شہریوں کے درمیان انوکھی اور دلچسپ شرط لگی جس میں دو من وزنی موٹر سائیکل کندھے پر اٹھا کر ایک کلو میٹر سفر طے کرنا تھا ایک محنت کش شہری نعمت اللہ تنیو نے 82 کلو وزنی موٹر سائیکل اٹھا کر نذر محلے سے موسمیات آفس تک کا سفر طے کرکے موبائل فون جیت لیا، کندھے پر موٹر سائیکل اٹھائے شہری کو راستے بھر شہریوں نے خوب داد دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں