آرٹس کونسل میں عمر شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

آرٹس کونسل میں عمر شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تعزیتی ریفرنس میں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، اراکین گورننگ باڈی ،شوبز انڈسٹری، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ان کے مداحوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب میں عمر شریف کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی، دستاویزی فلم میں بھارتی اداکار رضا مراد ، انوپم کھیر، اکشے کمار، راجو شیرواستو، گلوکار دلیر مہدی نے عمر شریف کی یادیں تازہ کیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض نعمان خان نے انجام دیئے۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ عمر شریف بہت بڑا فنکار تھا، آرٹس کونسل عمر کا گھر ہے، عمر کا سارا کیریئر آرٹس کونسل کے تھیٹر پر رہا، آرٹس کونسل کے ایک گوشے میں عمر شریف کی تمام تصاویر، کیسٹس اور ان کی فلموں کے پوسٹرز رکھے جائیں گے۔ ٹی وی ڈائریکٹر محمد ظہیر خان نے کہا کہ عمر شریف تھیٹر کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور ایک عوامی انسان تھے۔ اداکار اورنگزیب لغاری نے کہا کہ عمر بہت خوبصورت دوست اور بہت خوبصورت ساتھی تھا، وہ بڑی شفقت اور سرپرستی سے اپنے چھوٹوں کو سکھایا کرتا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں