ڈاکٹر خالد مقبول سے سندھ تاجر اتحاد کے وفد کی ملاقات

ڈاکٹر خالد مقبول سے سندھ  تاجر اتحاد کے وفد کی ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سندھ تاجر اتحاد کے وفد کی جمیل پراچہ کی سربراہی میں آمد، کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملاقات میں محمد اسماعیل لال پوریہ اور مرزا صادق بیگ شامل تھے۔ سندھ تاجر اتحاد کے رہنما جمیل پراچہ نے 12ربیع الاول کے سلسلے میں 21 اکتوبر کو ہونے والی محفل میلاد کا دعوت نامہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پیش کیا۔ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ21 اکتوبر کو ہونے والی محفل میلاد میں شرکت کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں