ڈیٹول کا ہاتھ دھونے کے عالمی دن پرٹی سی ایف کے ساتھ اشتراک

ڈیٹول کا ہاتھ دھونے کے عالمی دن پرٹی سی ایف کے ساتھ اشتراک

پاکستان کے معروف جراثیم کش برانڈ ڈیٹول نے ہاتھ دھونے کے عالمی دن پردی سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF) کے ساتھ اسکول جانے والے بچوں میں حفظان صحت کی تعلیم اور ہاتھ دھونے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے مقصد کے لیے اشتراک کیا

کراچی (پ ر) تعاون کا افتتاح TCF قیوم آباد کیمپس میں حفظان صحت کے تعلیمی سیشن سے کیا گیا، جہاں ڈیٹول نے اپنا نیا ترانہ بھی جاری کیا۔ تقریب کے نمایاں شرکا میں کاشان حسن (سی ای او ریکٹ پاکستان)، مائک نیتھاوریانیکس (برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر)، عطید ریاض (شریک بانی اینڈ چیئرمین TCF ) اور ہمایوں فاروق (مارکیٹنگ ڈائریکٹر، ریکٹ پاکستان) شامل تھے۔ کاشان حسن نے نئی شراکت داری کے حوالے سے کہا کہ اس عالمی ہینڈ واشنگ ڈے پر ہمیں ملک کی سب سے بڑی این جی او اور اسکول نیٹ ورک کے ساتھ شراکت پر فخر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں