سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے میلادالنبیؐ کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے میلادالنبیؐ کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تمام مساجد کے اطراف اور جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی و چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہنگامی پلان کے مطابق حکمت عملی مرتب کر کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلع ملیر، غربی، کیماڑی، شرقی، جنوبی، کورنگی اور وسطی میں بالخصوص مساجد اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی کا کام جاری ہے۔ مزید برآں جلوسوں کے راستوں پر سینیٹری عملہ جلوس کے دوران مسلسل صفائی کے لئے تعینات رہے گا، جبکہ عوام کی سہولت کے لئے جلوسوں کے راستوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کی نگرانی میں تمام چائنیز کنٹریکٹرز اور لوکل کنٹریکٹرز کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ مرکزی جلوس کے راستوں اور مساجد کے اطراف صفائی پر توجہ دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں