کوئٹہ سے کراچی آنے والی کاروں میں چرس چھپا کر لانے کا انکشاف

کوئٹہ سے کراچی آنے والی کاروں میں چرس چھپا کر لانے کا انکشاف

سچل پولیس کے ہاتھوں گرفتار منشیات فروش کا دوران تفتیش اہم انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان منظر عام پر آ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش عرفان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والے کاروں میں چرس چھپا کر لائی جاتی ہے، کار میں باقاعدہ ایک فیملی بھی ساتھ ہوتی ہے۔ ملزم نے بتایا کہ خادم گوٹھ کا رہائشی اور رکشہ چلاتا ہوں، معمار گوٹھ میں منشیات فروش نے پیسے کا لالچ دیکر گروہ میں شامل کیا۔ عرفان کا کہنا تھا کہ گروہ نے کوئٹہ، پشین اور کراچی میں مکینک ملازم رکھے ہوئے ہیں، مجھے کوئٹہ سے کراچی آنے والے کاریں ڈی اسمبل کا ٹاسک ملا، فی کار ڈی اسمبل کرنے کے 25 ہزار تک ملتے تھے، کوئٹہ پشین سے خضدار تک ایک کار تمام چوکیاں کراس کراتی ہے، کاریں ناردرن بائی پاس کے گودام میں لائی جاتی ہیں،گودام سے پہلے فیملی کو اتار دیا جاتا ہے اور بعد میں کار میں چھپائی گئی چرس کو باہر نکالا جاتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں