جناح اسپتال میں مرحوم خاتون کی سونے کی بالیاں چوری کا الزام

جناح اسپتال میں مرحوم خاتون  کی سونے کی بالیاں چوری کا الزام

جناح اسپتال میں مرحوم خاتون کی سونے کی بالیاں چوری کرنے کا الزام عائد، متوفیہ کی بیٹی نے صدر تھانے میں درخواست جمع کرا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق صدر تھانے میں مدعی نگینہ خاتون نے درخواست جمع کرا دی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے اسپتال میں مرحوم خاتون کی بالیاں چوری کی گئی ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 5 اکتوبر کو میری والدہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال منتقل کرتے ہوئے ان کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔ انہوں نے درخواست میں مزید لکھا کہ میری والدہ کی 6 اکتوبر کو طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور دوران علاج انتقال ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں