واٹر بورڈ کے کنویں میں گرنے والی بچی کی لاش دو روز بعد نکال لی گئی

واٹر بورڈ کے کنویں میں گرنے والی بچی کی لاش دو روز بعد نکال لی گئی

ملیر میمن گوٹھ میں واٹر بورڈ کے کنویں میں گرنے والی بچی کی لاش دو روز بعد نکال لی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت سات سالہ صائمہ دختر مراد کے نام سے ہوئی جو قریبی علاقے مراد گوٹھ کی رہائشی تھی۔ پولیس کے مطابق بچی کو دو روز سے تلاش کیا جارہا تھا لیکن کہیں نہیں ملی، کسی نے بتایا کہ کنویں میں بھی دیکھا جائے، جب کنویں میں آکر لوگوں نے دیکھا تو انہیں بچی کی لاش کنویں کے اندر تیرتی ہوئی نظر آئی۔ جس پر پولیس اور ایدھی کے غوطہ خوروں سے رابطہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر بتایا جاتا ہے کہ دو روز قبل صائمہ کنویں کے پاس کھیل رہی تھی کہ پر اسرار طور پر اس میں گر گئی تھی۔ اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور بغیر کارروائی لاش لیکر گھر چلے گئے، تاہم پولیس واقعہ کی مزید جانچ کررہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں