نشے سے منع کرنے پر بھتیجے نے چھری کے وار سے چچا کو قتل کر دیا

نشے سے منع کرنے پر بھتیجے نے چھری کے وار سے چچا کو قتل کر دیا

شاہ لطیف ٹاؤن مدینہ کالونی میں منشیات پینے سے منع کرنے پر بھتیجے نے چھری کے پے در پے وار کرکے چچا کو قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالو نی قائدآباد ریلوے ٹریک پر 45 سالہ جمعہ خان ولد نذیر خان کو ملزم نے چھری کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا، جسے فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔ اس ضمن میں ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت کے مطابق عینی شاہدین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتول جمعہ خان نے اپنے بھتیجے کو منشیات پینے سے منع کیا تھا، جس پر وہ طیش میں آ گیا اور اپنے چچا پر حملہ کرکے اسے چھری سے وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا، بعد ازاں زخمی اسپتال میں چل بسا۔ ایس ایچ او کے مطابق مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور ہوٹل کا مالک تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں