ٹرانسپورٹ اتحاد نے کل اجلاس طلب کرلیا

ٹرانسپورٹ اتحاد نے کل  اجلاس طلب کرلیا

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر سید ارشاد حسین شاہ بخار ی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف بدھ (کل) کو ایک بجے دن ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جس میں جنرل سیکریٹری سید محمود آفریدی، سینئر نائب صدر حاجی تواب خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد الیاس، مسلم منی بس اینڈ کوچ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فقیر محمد اور اتحاد کے دیگر رہنما وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول، ڈیزل ، سی این جی کی بندش اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں