نیوکراچی سے نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی

نیوکراچی سے نشے کے  عادی نوجوان کی لاش ملی

نیو کراچی بشیر چوک کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بشیر چوک کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 30سالہ نوجوان کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے قبضے سے ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ہوسکے، جبکہ ابتدائی تفتیش میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث اس کی موت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے۔ علاوہ ازیں قائد آباد پل کے نیچے سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی شکل و صورت سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں