خواتین پروگرامرز کیلئے ہیکا تھون کا انعقاد

 خواتین پروگرامرز کیلئے ہیکا تھون کا انعقاد

امریکی قونصل خانہ کراچی نے ایشیا فاؤنڈیشن اور نیشنل انکیو بیشن سینٹر کراچی (این آئی سی) کے اشتراک سے خواتین انٹرپرینیورز اور پروگرامرز کیلئے دو روزہ ورچوئل ہیکاتھون ’’بلٹ بائی ہر‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیکاتھون کا مقصد خواتین کی معاشی شمولیت، تعلیم تک رسائی، ماحولیاتی تبدیلی اور سیاحت سے متعلق مسائل کے اختراعی حل کی نشاندہی کرنا تھا۔ مذکورہ تقریب میں سندھ اور بلوچستان کے 31 شہروں سے 866 افراد نے شرکت کی۔ کراچی میں امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو، ایشیا فاؤنڈیشن کے سینئر مشیر حارث قیوم خان اور کراچی نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر عمر عابدین نے پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکا کا خیرمقدم کیا اور خواتین کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں شرکت کی ترغیب دینے اور پاکستان کی معاشی صلاحیت کی راہ ہموار کرنے میں مدد کیلئے ملک کے مسلسل بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپس کے نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ قونصل جنرل مارک اسٹرو نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خواتین کو بااختیار بنانے، صنفی مساوات کو فروغ دینے اور ’’بلٹ بائی ہر‘‘ جیسے اہم اقدامات کے ذریعے اختراع کی حمایت کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں