گجر نالے پر مزید گھرمسمار کرنے سے روک دیاگیا

گجر نالے پر مزید گھرمسمار کرنے سے روک دیاگیا

سندھ ہائیکورٹ نے گجر نالہ متاثرین کی درخواستوں پرگجر نالے پر مزید گھروں کو مسمار کرنے سے روک دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فاضل عدالت نے فریقین سے 8 نومبر تک تفصیلات طلب کرلیں۔ پیر کو عدالت عالیہ سندھ میں گجر نالہ آپریشن کی آڑ میں لیز مکانات کی مسماری کے خلاف قبائل کالونی و دیگر متاثرین کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے حکم امتناع کے باوجود گھر مسمار کرنے پر کے ایم سی کے انسداد تجاوزات افسران سمیت دیگر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا تھا تو گھر مسمار کیوں کیے گئے ، جن افسران نے عدالتی حکم کو نظر انداز کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت کے حکم پر عملدرآمد تو کرنا پڑے گا۔ سماعت کے دوران عدالت کاکہناتھا کہ جب تک درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہوجاتا گھروں کو مسمار نہ کیا جائے۔ اس موقع پرمتاثرین کے وکلا نے گھروں کی مسماری کے دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکم امتناعی کے باوجود گجر نالہ قبائل کالونی اور ناظم آباد میں لیز گھروں کو مسمار کردیا گیا،گھر کی دیواریں توڑ دی گئی ہیں، مکین پردے باندھ کر رہنے پر مجبور ہیں اور سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے متاثرین کو دھمکیاں دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں