نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عمران خان کی جدوجہدمیرٹ اورانصاف کیلئےہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- کراچی کی نوکریاں کراچی والوں کوملنی چاہئیں،اسدعمر
  • بریکنگ :- آئندہ 2 ہفتےمیں وزیراعظم کراچی کادورہ کریں گے،اسدعمر
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان گرین لائن کاافتتاح کریں گے،اسدعمر
  • بریکنگ :- کراچی کادیرینہ مطالبہ مردم شماری رہاہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےفیصلہ کیاہر 5 سال بعدمردم شماری کرائی جائےگی،اسدعمر
  • بریکنگ :- دسمبر2022 میں مردم شماری مکمل کردی جائےگی،اسدعمر
  • بریکنگ :- وفاق کی معاونت سےکراچی کی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت نےمقامی حکومتوں سےاختیارات چھین لیےہیں،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت کےنئےنظام کومستردکرتےہیں،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت نےجعلی مقامی حکومت کااعلان کیا،اسدعمر
  • بریکنگ :- عمران خان نےکراچی کوصدرپاکستان اورگورنرسندھ دیا،اسدعمر
Coronavirus Updates

اسٹریٹ کرائمز میں 10 فیصد سے زائد اضافہ

اسٹریٹ کرائمز میں 10 فیصد سے زائد اضافہ

دنیا اخبار

کراچی میں گزشتہ سال کی نسبت رواں برس اسٹریٹ کرائمز میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی پی ایل سی کی جانب سے جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینے میں اسٹریٹ کرائمز کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے گزشتہ 3 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کی 27 ہزار 519 وارداتیں ہوئیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں ہونے والی وارداتوں سے تقریباً 10 فیصد زائد ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جولائی، اگست اور ستمبر کے دوران 25 ہزار 777 وارداتیں ہوئی تھیں۔ سی پی ایل سی کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ہوا۔ رواں سال کے 3 ماہ میں 12 ہزار شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں 10ہزار 55 افراد کی موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں سال کے تین ماہ میں شہر میں 1171 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں 725 موٹرسائیکلیں چھینی گئی تھیں۔ رواں سال کے 3 ماہ میں 463 گاڑیاں چھینی، چوری کی گئیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 484 تھی۔ رواں سال کے 3 ماہ میں 13 ہزار 786 موبائل فون چھینے اور چوری کیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں