سندھی مسلم سوسائٹی میں پارک کا افتتاح
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ اور رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری نے یوسی 7 سندھی مسلم سوسائٹی میں پارک کا افتتاح کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پارک کی تعمیر وتزئین کشور زہرہ کو جاری ہونے والے فنڈز سے کی گئی۔ اس موقع پر کشور زہرہ نے کہا کہ ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ سیر وتفریح کے مقامات بھی ہونا ضروری ہیں، جہاں ہماری گھریلو خواتین، بچے اور بزرگ آکر اپنا وقت گزار سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو جب بھی موقع ملا شہر کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے، اب اس پارک کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔